परिचय हजरत मोहम्मद मासूम शाह अरमान (र ह) साहब
🌹مختصر تعارف 🌹. 🌹 🌹 حضرت قبلہ دادا جان فخر العارفین ؛قطب البرار ؛شاعر اعظم حضرت محمد معصوم شاہ ارمان( رح)صاحب نقشبندی چشتی قادری سہروردی مجددی کی ولادت آپ کےآبائ وطن پارولا ضلع جلگاوں خاندیش میں 1848 میں ھوئ _آپ کے والد محترم کا نام شیخ چاند شیخ لعل تھا؛ آپ نے ابتدائی تعلیم اردو فارسی کے ساتھ ساتھ زمانے کے حسب معمول موڈی اور گجراتی میں بھی حاصل کی ذریعہ معاش کے لیے آپ بچپن میں ایک بوہری کے دوکان میں ملازم رہے؛ زمانے کی رفتار کے ساتھ ساتھ آپ بھی آگے بڈھتے گئے؛ اور ایک پارسی دھنی کے ساتھ ساجھے داری میں کپڑوں کی تجارت املنیر ضلع جلگاوں میں شروع کی اور کامیاب رہے؛ اسی دوران پارولا میں پنجاب سے حضرت قبلہ فخر الاولیاء حضرت شاہ خیر الدین مجرد( رح )نقشبندی ؛چشتی؛ سہروردی؛ مجددی صبح سے تشریف لائے ھوے تھے؛ آپ کا چرچا عام ہوا حضرت ارمان صاحب کے دل میں آپ سے ملنے کی آرزو پیدا ھوئَ آپ قدم بوسی کے لیے حضرت مخدوم مجرد صاحب کی خدمت حاضر ہوے؛ حضرت مخدوم مجرد صاحب آپ کے جذبہ باطن سےخوش ھو کر ا پنا دست مبارک آپ کی جانب بڑھایا اور آپکو اپنے طریقے پر بعیت کرکے شراب طہورا پلادیا َآپ کو کشتیوں کے دنگل دیکھنے کا ہوا کرتا تھا اسی شوق میں ایک دن آپ کشتی دیکھنے گئے وہاں آپ کی ملاقات ایک نوجوان پہلوان سے ھوئ جن کا نام عبدالرحمن تھا( جو آج حاجی عبدالرحمن شاہ سیلانی )ھےوہ نوجوان پہلوان وہاں کشتیوں کے مقابلے کے لیے آے ہوے تھے ان کا جس پہلوان سے مقابلہ تھا وہ ایک عامل تھا جس نے ایک جن کو تسخیرِ کیا ہوا تھا اس کے سہارے وہ مقابلے جیتا کرتا تھا وہ اس علاقے کا مشہور پہلوان ہوا کرتا تھا
( باقی آئندہ )
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں